ٹوکیو: 2010 کے کرسمس کے دن ایک نامعلوم مخیر نے 30,000 ین کے بیک پیک گونما صوبے میں ایک جاپانی یتیم خانے کے باہر رکھ دئیے تھے۔ بیگوں کے ساتھ ایک کارڈ منسلک تھا جس پر ناؤتو داتے کے دستخط تھے، جو افسانوی جاپانی پہلوان کی خفیہ شناخت ہے، جو 1960 کے مقبول مانگا میں اسی نام سے یتیموں کے لیے لڑتا تھا، اور جو خود بھی ایک یتیم خانے میں پلا بڑھا تھا۔
11 جنوری تک کھلونوں، کھانے کی اشیا، اور روپوں کے تحفوں سے بھرے 100 سے زیادہ “ٹائیگر ماسک” عطیات کی پورے ملک میں بچوں کے مختلف مراکز پر اطلاع ملی۔
اس کے بعد، 2011 کے کرسمس کے دن گونما کے اصلی یتیم خانے کو دوسرے عطیے کے بعد ٹائیگر ماسک کی کوئی اطلاع کم ہی ملی ہے، جو پچھلے سال کی طرح عطیات کی لہر کا جذبہ پیدا کرنے میں ناکام رہا تھا۔
کیا ٹائیگر ماسک جاپان کے بچوں کے بارے میں بھول گیا ہے؟
ایسے لوگ بالکل موجود ہیں جو اس کی واپسی کے خواہشمند ہیں: 6 نومبر کو شیزوؤکا صوبے کے شہر میں 100,000 ین کا بے نام عطیہ ملا جسے بچوں کے لیے کتابوں کی مد میں استعمال کیا جانا تھا، جس میں “ناؤتو داتے کے دوستوں” کا ایک رقعہ بھی تھا: “ہم ٹائیگر ماسک تحریک کی واپسی کے لیے دعا گو ہیں”۔