115 سالہ جاپانی دنیا کا معمر ترین شخص بن گیا

ڈیس موئینیس، آئیووا: ایک جاپانی مئیر نے اپنے شہر کے ایک رہائشی کو دنیا کا معمر ترین شخص بننے پر مبارکباد دی ہے۔

115 سال کی عمر میں جیروئیمن کیمورا نے ایک امریکی خاتون کا اعزاز حاصل کیا جو پیر کو انتقال کر گئی۔

جاپان کے قدیمی دارالحکومت کیوتو کے قریبی شہر کیوتانگو کے مئیر یاسوشی ناکایامانے منگل کو کیمورا کے رتبے کی تصدیق کی، اور اسے “ہمارے قصبے کا فخر” قرار دیا۔

کیمورا، جو 19 اپریل 1897 کو پیدا ہوئے، اپنی پیش رو ڈینا مانفرینڈینی سے 15 دن چھوٹے ہیں، جو آئیووا دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں انتقال کر گئیں۔

کیمورا، جو ڈاک کے سابقہ ملازم ہیں، کے 14 پوتے پوتیاں، 25 پڑپوتے پڑپوتیاں اور 13 لکڑ پوتے لکڑ پوتیاں ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.