‘جاپان کے پومپی آئی’ سے چھٹی صدی عیسوی کے زرہ بکتر پہنے آدمی کی باقیات برآمد

ٹوکیو: زرہ بکتر پہنے ایک اعلی ذات کے آدمی کی باقیات گرم راکھ، جو ابلتے ہوئے آتش فشاں سے نکلی تھی، میں دفن ملی ہیں، ایک ایسے علاقے سے جسے “جاپان کا پومپی آئی” کہا جاتا ہے۔

ماہرین آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چھٹی صدی عیسوی کے ایک آدمی کی اچھی طرح محفوظ رہنے والی لاش زمین سے نکالی ہے جس نے، جب لاوا اس کی بستی سے گزرا تو، بظاہر اپنا چہرہ پگھلی ہوئی چٹانوں کی جانب موڑ دیا تھا۔

“عام حالات میں اگر آتش فشانی مائع آپ کی جانب تیزی سے آ رہا ہے اور حرارت کی لہریں لا رہا ہے تو آپ بھاگ اُٹھیں گے۔ تاہم یہ شخص اس کا سامنا کرتے ہوئے مرا،” گونما کی آثارِ قدیمہ پر تحقیق کی فاؤنڈیشن کے شینی چیرو اوہکی نے پیر کو کہا۔

ایک بچے کی کھوپڑی کے ایک حصے کے ہمراہ یہ باقیات گونما میں کانائی ہیگاشیورا کھدائی کے مقام پر دریافت ہوئیں، جو ٹوکیو سے قریباً 110 کلومیٹر شمال مغرب میں آتش فشاں پہاڑ ہارونا کے کنارے واقع ہے۔

“اگر ممکن ہوا تو ہم ان کے ڈی این اے کا مطالعہ کرنا چاہیں گے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.