ٹوکیو: امریکی صدر باراک اوباما نے جاپان کے آنے والے وزیر اعظم شینزو ایبے سے منگل کو بات کی، جس میں دونوں اطراف نے قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
ایبے، ایک سابق وزیر اعظم جو قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ہیں، اور اوباما نے، اہلکار کے مطابق، “خطے میں امن اور سلامتی کے لیے امریکہ جاپان اتحاد کی اہمیت کا اقرارِ نو کیا”۔ “انہوں نے ناگزیر اہمیت کے حامل علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی امریکہ جاپان تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔”
ایبے کی ایل ڈی پی نے ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان، جسے وزیر اعظم یوشیکو نودا کی سربراہی حاصل تھی، کو اتوار کے انتخابات میں روند ڈالا تھا، اور وعدہ کیا کہ وہ ٹوکیو کا واشنگٹن کے ساتھ اتحاد مضبوط بنائیں گے تاکہ ایشیا پیسفک میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔
ایبے متوقع طور پر 26 دسمبر کو ساتھی قانون سازوں کی جانب سے باضابطہ طور پر وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔
ایبے 2006-2007 کے اپنے پہلے دور میں اولین غیر ملکی دورے کے لیے چین گئے تھے۔