چینی تبصرے کا ایبے کے اخلاص پر سوال

بیجنگ: چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کو سوال اٹھایا کہ جاپان کے آنے والے وزیر اعظم بیجنگ کے ساتھ اخلاص سے تعلقات بہتر کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، جو متنازع جزائر کی لڑی پر جاری جھگڑے کی وجہ سے شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا نے شینزو ایبے کے پیر کے تبصروں کو نوٹ کیا کہ سین کاکو جزائر کی خودمختاری پر “مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں” ہے، جنہیں بیجنگ دیاؤیو کہتا ہے۔

ایبے پوری انتخابی مہم میں جزائر کے تنازع پر عقابی موقف پر اصرار کرنے کے بعد اپنی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو اتوار کے انتخاب میں قائل کُن فتح کی جانب لے گئے تھے۔

زنہوا نے ایبے کے جزائر پر موقف کا ذکر بھی کیا اور ان تبصروں کو رپورٹ بھی کیا جن میں انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے پچھلے دور میں یاسوکونی مزار پر نہ جا سکنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

زنہوا نے کہا، “جاپان کے منتظر وزیر اعظم کی جانب سے ایسے متضاد خیالات سادہ انداز میں چین کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں ان کے اخلاص پر سوال اٹھا دیتے ہیں”۔

“ایک بالغ نظر سیاستدان نیک نیتی دکھانے کا موقع پکڑ لے گا اور تعمیری اقدامات اٹھائے گا نہ کہ اس کے اُلٹ۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.