ٹوکیو: جمعرات کی سہ پہر مغربی ٹوکیو میں دو لوگ اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک کار کافی شاپ میں جا گھسی۔ یہ حادثہ شام 4:30 بجے سیبو شینجوکو لائن پر شیبویاگیساوا اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، کار کی ڈرائیور 60 کے پیٹے میں خاتون نے غلطی سے بریک کی بجائے ایکسلریٹر دبا دیا اور کافی شاپ میں جا گھسی۔ 50 کے پیٹے میں ایک مرد گاہک اور ڈرائیور کو زخم آئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم پولیس کے مطابق ان کے زخم جان لیوا نہیں تھے۔