ٹوکیو: سونی اور اولمپس کا کہنا ہے کہ ان کا طبی آلات کا طے شدہ ادغام اگلے سال تک ملتوی ہو گیا ہے، جبکہ اطلاعات اور کچھ فرموں کے مطابق، چینی نگران اداروں کی جانب سے روکا جانے والا یہ تازہ ترین کارپوریٹ ادغام ہے۔
جاپان، جو بیجنگ کے ساتھ علاقائی تنازع میں الجھا ہوا ہے، کی کمپنیوں نے ادغام اور خریداریوں کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں بڑے بڑے معاہدے بھی شامل ہیں جیسا کہ سافٹ بینک کی جانب سے امریکی کمپنی سپرنٹ نیکسٹل کی 20 ارب ڈالر میں خریداری۔
تاہم کچھ معاہدوں میں التوا کی ذمہ داری چین میں اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹروں پر ڈال رہے ہیں، جیسا کہ گھر بنانے والے دائیوا ہاؤس انڈسٹری کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیکیدار فوجیتا کی 50 ارب ین (595 ملین ڈالر) کی خریداری کو ملتوی کر رہا ہے۔
ایسے کاروباری سودے جو ایک سے زیادہ ممالک میں آپریشز پر مشتمل ہوتے ہیں، انہیں اکثر مختلف ممالک میں کاروباری مقابلے بازی کے نگران اداروں کی نگرانی سے گزرنا پڑتا ہے۔