ایل ڈی پی کے نئے رہنما کائیدا کا کہنا ہے پارٹی ‘جاپان کے لیے ضروری ہے’

ٹوکیو: جاپان کی شکست خوردہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے بڑی شکست کے بعد منگل کو پچھلے سال کے فوکوشیما ایٹمی بحران کے وزیر صنعت کو اپنا نیا لیڈر منتخب کیا۔

63 سالہ کائیدا، جو پچھلے سال دائت میں حادثے سے نپٹنے کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا کرتے ہوئے رونے لگ گئے تھے، نے 144 پارٹی ممبران میں سے 90 ووٹ حاصل کیے، اور سابق وزیر انفراسٹرکچر و ٹرانسپورٹ52 سالہ سومیو مابوچی کو شکست دی۔ “براہِ کرم مجھے اپنی حمایت سے نوازیں،” کائیدا نے پارٹی کا صدر منتخب ہونے کے بعد ساتھی قانون سازوں سے کہا۔

تجزیہ نگاروں نے کہا کہ ڈی پی جے کو دوبارہ اقتدار کے حصول میں کئی برس کا وقت لگ سکتا ہے چونکہ شہری ووٹر الگ ہو گئے، جبکہ کچھ معلق ووٹروں نے اپنی حمایت نئی جماعت کے پلڑے میں ڈال دی جس کی قیادت ٹوکیو کے قدامت پسند سابق گورنر شینتارو اشی ہارا اور اصلاح پسند اوساکا مئیر تورو ہاشیموتو کے ہاتھوں میں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.