ناگانو میں شہابِ ثاقب کی بوچھاڑ کی ویڈیو بنا لی گئی

ٹوکیو: 14 دسمبر کو جب ہم میں سے بہت سے اپنی گرم ٹوپیوں میں سکون سے بیٹھے ہوئے تھے، اوپر آسمان پر ایک سالانہ مظہر رونما ہو رہا تھا۔

ایک بہادر فوٹوگرافر نے ہم سب کے دیکھنے کے لیے ان شہابِ ثاقبوں کی فلم بندی کے لیے  ناگانو کے پارک میں سرد رات گزاری۔

یہ شہابِ ثاقب کی بوچھاڑ گیمنڈز پر مشتمل ہے، جو ایسے شہابِ ثاقب پر مشتمل ہوتی ہے جو برج جوزا کے جھرمٹ سے آتی ہوئی لگتی ہے۔ دراصل یہ ایک آسٹرائیڈ سے آتی ہے جس کا نام 3200 فینٹن ہے۔

یہ ویڈیو صوبہ ناگانو میں سوگیدائیرا کی اسکی ڈھلوانوں پر بنائی گئی اور دراصل 2000 تصاویر کے ایک سلسلے کا مجموعہ ہے جو 15 سیکنڈ کے وقفے سے لی گئی تھیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شہابِ ثاقب ہر سال کے اسی دن صبح کے دو یا تین بجے اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔

آسمان پر بننے والی شہابِ ثاقبوں کی “پینٹنگ”، جو اس ویڈیو کے درمیان میں سامنے آتی ہے، درحقیقت آپ کے ارضی مقام سے ماورا کہیں اور لے جاتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.