اوکی ناوا کا اوسپرے کی 318 غیر قانونی پروازوں کی تحقیقات کا مطالبہ

ناہا: اوکی ناوا کی حکومت نے ٹیڑھے روٹر والے امریکی فوجی باربردار طیارے اوسپرے ایم وی 22 کی اوکی ناوا پر سے 318 پروازوں کی قانونی حیثیت کی جانچ کے لیے  باضابطہ طور پر ایک تفتیش کی درخواست دی ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق، اکتوبر سے کی جانے والی 60 فیصد سے زائد پروازیں ان حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئیں جن پر اکتوبر میں 12 اوسپرے کی تعیناتی کے نزاعی معاملے کے وقت ٹوکیو اور واشنگٹن نے اتفاق کیا تھا۔ اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما نے بدھ کو کہا کہ وزارتِ دفاع کے اوکی ناوا بیورو کے ذریعے ٹوکیو میں مرکزی حکومت کو ایک باضابطہ تحریری درخواست کر دی گئی ہے، جس میں صوبے میں اوسپرے طیاروں کے استعمال اور جاپان امریکہ مشترکہ حفاظتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کا کہا گیا ہے۔

صوبائی حکومت اور صوبے میں امریکی اڈوں کی میزبان 27 میونسپلٹیوں نے بہ اصرار کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں 517 اوسپرے پروازیں کی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.