ٹوکیو: جاپان کے نئے وزیر خزانہ نے ملک کے زیرِ دباؤ مرکزی بینک کو لفظی حملے کا نشانہ بنایا ہے، اور اطلاعات کے مطابق، کہا کہ وہ تفریطِ زر سے نپٹنے کے معاملے میں “سست” ہے جس نے کئی برسوں سے معیشت کو جکڑ رکھا ہے۔
سابق وزیر اعظم تارو آسو کے خیالات اس ماہ قومی انتخابات جیتنے والی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بینک آف جاپان پر اس کے پالیسی معاملات سے نپٹنے کے طریقے پر تیکھے ترش تبصروں کی تازہ ترین بوچھاڑ تھی۔ “ہمیں تفریطِ زر کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے،” صف اول کے کاروباری روزنامے نِک کےئی اور دوسرے میڈیا کے مطابق، انہوں نے جمعرات کو کہا۔
72 سالہ آسو نے ایک سال کے لیے محدود طور پر وزیر اعظم کی عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد 2009 میں (ایل ڈی پی کو) شکست ہو گئی۔ وہ ایبے کے جاپان کے چہرے بدلتے سیاسی نظام میں بطور وزیر اعظم رہنے کے 2006 تا 2007 کے عرصے میں وزیر خارجہ تھے۔