ہوائی اڈوں پر نئے سال کے موقع پر باہر جانے کا سلسلہ شروع

ٹوکیو: جمعہ سے جاپان میں نئے سال کی چھٹی کے موقع پر باہر جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس سال بہت سے لوگ 9 دنوں کے لمبے وقفے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بہت سی کمپنیوں کے لیے آخری کاروباری دن جمعہ ہے۔ اگلے ہفتے 1 تا 3 جنوری تک چھٹیاں ہیں، اور بہت سی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو جمعہ 4 جنوری کی بھی چھٹی دے دی ہے، جس سے مجموعی چھٹیوں کی تعداد نو ہو جاتی ہے۔

ناریتا کے ہوائی اڈے نے کہا کہ اسے جمعہ کو 42,000 کے قریب مسافروں کے خروج کی توقع ہے۔ ٹریول ایجنٹ جے ٹی بی نے کہا کہ اس نے پورے جاپان میں 657,000 لوگوں کے لیے بیرونِ ملک ٹرپ کا بندوبست کیا ہے، جن میں یورپ، امریکہ اور ایشیا مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہیں۔

جے ٹی بی کے مطابق، سستی ائیر لائنوں کی جاپان کے اندر اور باہر پروازوں نے خاص طور پر ایشیائی مقامات کو پرکشش بنا دیا ہے۔

واپسی کا رش 3 اور 6 جنوری کے مابین متوقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.