سان ڈیاگو: یو ایس ایس رونالڈ ریگن کے آٹھ اراکینِ عملہ جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) پر مقدمہ کر رہے ہیں کہ جب وہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے قریب پچھلے سال امدادی کاروائیاں سر انجام دے رہے تھے تو انہوں نے اُن سے تابکاری کے درجوں کے بارے میں جھوٹ بولا۔ اس مقدمے میں ٹیپکو سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ 100 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کرے تاکہ عملے کے طبی اخراجات پورے کیے جا سکیں، جنہوں نے اُن کے مطابق “اپنی متوقع زندگیوں کو اضافی اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جو کہ کم ہو چکی ہیں اور انہیں اِن کی پرانی حالت پر واپس نہیں پہنچایا جا سکتا”۔
مدعیوں نے کہا کہ ٹیپکو نے “حکومتِ جاپان کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی” ہونے کے ناطے تابکاری کے درجوں کی غلط تعبیر کی تاکہ امریکی بحریہ کے کارکنوں کو “تحفظ کی بناوٹی یقین دہانی کروائی جا سکے”۔ ٹیپکو کی دھوکہ دہی پر مشتمل پالیسی نے امریکی امدادی کارکنوں کو ایک غیر محفوظ علاقے میں گھسنے پر مجبور کیا جو تباہ حال ایٹمی پلانٹ سے انتہائی نزدیک تھا۔