اوکی ناوا میں مداخلتِ بیجا پر امریکی میرین گرفتار

ٹوکیو: جمعہ کو اوکی ناوا میں ایک امریکی میرین کو مداخلتِ بیجا کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

27 سالہ اینی بال انٹونیو بارّازا اورٹیز، جو کیمپ ہینسن اڈے سے تعلق رکھنے والا میرین کارپورل ہے، پر شبہ ہے کہ وہ ناہا میں ایک اپارٹمنٹ کے برآمدے میں داخل ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے جمعہ کو علی الصبح ایک قریبی چھت سے نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ کسی آبائی قصبے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

جاپان میں امریکی افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ ڈیوڈ ہانچل نے کہا، “ہم حکام کے ساتھ ان کی تفتیش کے سلسلے میں مکمل تعاون کریں گے”۔

اوکی ناوا ایک دو طرفہ سلامتی معاہدے کے تحت جاپان میں موجود آدھے سے زیادہ امریکی فوجیوں کی میزبانی کرتا ہے۔ اکتوبر میں زیادتی کے واقعے کے بعد، جاپان میں فوجی ملازمین کے لیے رات 11 سے صبح 5 کا کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، اور انہیں اڈے کے علاوہ باہر سے الکوحل خریدنے یا پینے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.