ٹوکیو: ایک اہلکار کے مطابق، وزیر اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے اتفاق کیا کہ امن معاہدے پر دوبارہ سے مذاکرات شروع کیے جائیں جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے ایک علاقائی تنازع کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔
جاپانی اہلکار نے کہا، 20 منٹ طویل ٹیلی فون بات چیت میں ایبے، جو بدھ کو جاپان کی وزارتِ عظمی کے لیے دوسری بار باضابطہ طور پر منتخب ہوئے، نے مزید اتفاق کیا کہ 2013 کی کسی “مناسب” تاریخ پر روس کا دورہ کیا جائے۔
ایبے کے پیش رو، یوشیکو نودا نے دسمبر میں روس کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم، جاپانی میڈیا کے مطابق، یہ دورہ پوٹن کی صحت کے مسائل کے وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
ایبے، جو 2006 تا 2007 کے عرصے میں وزیر اعظم تھے، اس ماہ ہونے والے عام انتخابات کے ذریعے اقتدار میں واپس آ گئے جب ان کی قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے نودا کی بائیں رجحان رکھنے والی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان پر غلبہ پا لیا۔
روسی وزیر اعظم دمیتری میدیوف نے قبل ازیں امسال جزائر کا دورہ کر کے جاپان کے مشتعل کر دیا تھا، جبکہ اس سے قبل وہ بطور صدر نومبر 2010 میں بھی ایک شدید متنازع دورہ کر چکے تھے۔