یوکوہاما کے ہسپتال میں نورو وائرس کی مشتبہ وبا سے 4 ہلاک

یوکوہاما: اہلکاروں نے کہا، یوکوہاما کے ایک ہسپتال میں نورو وائرس کی ایک مشتبہ وبا نے چار لوگوں کو ہلاک جبکہ 100 دیگر کو متاثر کر دیا ہے۔

شہر کے دینن توشی ہسپتال کے اہلکاروں نے کہا ، 80 سے 97 سال کی عمر کے چار مریض بدھ اور جمعہ کے درمیان سانس میں تکلیف اور نمونیا سے مر گئے، جب انہیں الٹیاں اور دست لگ گئے۔

انہوں نے کہا، منگل سے چار مرنے والے ملا کر مجموعی طور پر 72 مریض اور ہسپتال کے عملے کے 27 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

نورو وائرس، جو سردیوں میں حملہ آور ہوتا ہے اور قے و دست کی وجہ بنتا ہے، نے اس ماہ کے شروع میں جنوب میں میازاکی کے ایک ہسپتال میں چھ مریضوں اور اوساکا کے ایک ہسپتال میں دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

یہ انتہائی متعدی وائرس ہے اور عموماً ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگتا ہے۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر سیجی شیبویا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا: یوکوہاما میں 11 متاثرہ لوگوں کی اجابت کے نمونوں کی جانچ میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

شیبویا نے کہا، “کئی مریض ابھی تک ان علامات کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہیں اور ہمیں یہ ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا”۔ “ہم اس کی روک تھام کے لیے اپنی معذوری پر معافی کے خواستگار ہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.