سیتاگایا میں خاندان کے قتل کا معمہ 12 سال بعد بھی حل نہ ہو سکا

ٹوکیو: پولیس اہلکاروں نے اتوار کو ٹوکیو کے سیتاگایا وارڈ میں ایک گھر کے باہر کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا، جہاں 12 سال قبل چار افراد کے ایک خاندان کو قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے قریبی سیجوگاکوئن مائے ریلوے اسٹیشن کے قریب معلومات کے لیے اشتہارات بھی تقسیم کیے، اس امید پر کہ کوئی فرد نئی معلومات کے ساتھ آگے آئے گا۔

44 سالہ میکیو میازاوا، اس کی 41 سالہ بیوی یاسوکو، 8 سالہ بیٹی نینا، اور 6 سالہ بیٹا رئیے 31 دسمبر 2000 کی صبح مردہ پائے گئے تھے۔

قاتل کے کپڑوں، لوازمات، ہتھیاروں اور دوسرے صورتحالی ثبوت جیسا کہ ان کپڑوں پر موجود ریت جو قاتل وہاں چھوڑ گیا تھا، پر تفصیلی سراغرسی اور تفتیشی کام کے باوجود پولیس اس قتل کے کئی برس بعد بھی کوئی مشتبہ شناخت نہیں کر سکی۔

قتل کے بعد پولیس نے نتیجہ نکالا تھا کہ جائے وقوعہ پر چھوڑے گئے کپڑے اور چاقو صوبہ کاناگاوا سے خریدے گئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.