حکومت نے توہوکو آفت کے متاثرین کے لیے 23,000 میں سے صرف 40 تعمیر کیے

ٹوکیو: حکومت نے مارچ 2011 کے توہوکو زلزلے و سونامی کے متاثرین کو رہائش کی فراہمی کے لیے طے شدہ 23000 ہنگامی مکانات میں سے صرف 40 مکمل کیے ہیں۔

آفت سے بے گھر ہونے والے افراد کو رہائش کی فراہمی کے لیے حکومت نے ہزاروں ہنگامی سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم حالیہ اطلاعات سے اشارہ ملتا ہے کہ 7,351 مکانات پر کاغذی کاروائی کا آغاز ہوا ہے اور صرف 1673 کی تعمیر شروع ہو سکی ہے۔

این ایچ کے نے پیر کو اطلاع دی کہ 40 تکمیل شدہ مکانات میں سے 12 فوکوشیما اور 28 ناگانو کے صوبے میں ہیں۔ 8 صوبوں میں قریباً 305,000 افراد آفت کے بعد اب بھی بے گھر ہیں اور انہیں عارضی پناہ گاہوں یا حکومت کی جانب سے کرائے پر لی گئی جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.