جاپان شاپنگ، دعاؤں، ‘کوہاکُو’ اور شدید برفباری کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہے گا

ٹوکیو: جاپان میں ملینوں نیک تمنائیں رکھنے والے منگل کو علی الصبح دو سالہ دعاؤں “نینین مائیری” کے لیے مندروں اور مزارات کا رخ کریں گے اور خاندانی گھروں میں اکٹھے ہو کر سوبا نوڈلز کھائیں گے اور این ایچ کے پر نئے سال کا ورائٹی شو “کوہاکو اُتا گاسِّن” (ریڈ اینڈ وائٹ گانوں کا مقابلہ) دیکھیں گے۔

جاپان کے 40 فیصد تک ٹی وی ناظرین متوقع طور پر اس چار گھنٹوں کے پروگرام کو دیکھیں گے، جس میں مختلف خاکے اور جے پاپ اسٹارز شامل ہوں گے۔

مقبول جنوبی کوریائی فنکاروں کو اس برس سئیول کے ساتھ علاقائی تنازع کی وجہ سے شریک نہیں کیا گیا، اگرچہ ٹیکس گزاروں کے فنڈ سے چلنے والے نشر کار این ایچ کے نے بہ اصرار کہا ہے کہ فنکاروں کے انتخاب میں سیاست نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

پیر کو پورے ملک میں مارکیٹیں اور مال بھرے ہوئے تھے، تاکہ آخری گھڑی کی سودے بازی کر لی جائے۔ تاہم بہت سی دوکانیں نئے سال کے دن بھی کھلی ہوں گی اور کچھ چیزوں کی فروخت پر 80 فیصد کی رعایت دیں گی۔

دریں اثناء، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے پیر کو کہا، بحرِ جاپان سے متصل ساحلی پٹی اور ہوکائیدو کو نئے سال کے موقع پر شدید برفانی موسم کی توقع کرنی چاہیئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.