پولیس کی بے پرواہ سائیکل سواروں کو حفاظتی تربیت دینے کی سفارش

ٹوکیو: اکتوبر میں نیشنل پولیس ایجنسی کی جانب سے قائم شدہ ایک ماہرین کا پینل، جس کے ذمے خلاف ورزیوں کی تعداد کم کرنے کے اقدامات تجویز کرنا تھا، نے سفارش کی ہے کہ قوانین توڑنے والے سائیکل سواروں کے لیے بحفاظت سائیکل سواری اور سائیکل چلانے کے آداب سکھانے والی کلاسیں لازمی قرار دی جائیں۔

نیشنل پولیس ایجنسی کی جانب سے ملک بھر میں کیے گئے سروے کے مطابق، 2011 میں سائیکل سواروں کی جانب سے 3956 قانون شکنیاں ریکارڈ کی گئیں۔

32.2 فیصد قانون شکنیاں بنا بریک کی سائیکلوں “پسٹی بائیک”، جنہیں “فکسڈ بریک والی سائکلیں” یا “فکسیز” بھی کہا جاتا ہے، کی وجہ سے عوامی سڑکوں پر ہوئیں۔

فکسیز اس وقت جاپانی عوام کے شعور میں داخل ہوئیں جب 36 سالہ میتسونوری فوکودا، جو کامیڈی ٹیم ٹیوٹوریل کا رکن ہے، کو پچھلے سال بریک کے بغیر سائیکل چلانے پر جرمانہ کیا گیا۔

قریباً 28.1 فیصد قانون شکنیوں میں سرخ بتی کا اشارہ توڑنا اور 12.6 فیصد میں سائیکل سواروں کی جانب سے ریلوے پھاٹک پر رکاوٹوں کو نظر انداز کرنا شامل تھا۔

جی جی پریس کے مطابق، پینل نے سفارش کی کہ ایسے سائیکل سوار جو قوانین توڑیں اور حادثے کی وجہ بنیں انہیں حفاظتی کلاسیں لینے پر مجبور کیا جائے۔ اس نے مزید کہا کہ بوڑھے لوگوں کو بھی سائیکل کی حفاظتی کلاسوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.