کوبے یونیورسٹی، کے این سی، ڈائناپّون سومیموتو فارما سرطان کش کمپاؤنڈ کے لیے مشترکہ تحقیق کریں گے

ٹوکیو: کوبے یونیورسٹی، کے این سی لیبارٹریز اور ڈائناپّون سومیموتو فارما کو نے ایک خصوصی عالمگیر لائسنس معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے کوبے یونیورسٹی اور کے این سی کی جانب سے ایسے  امید افزا کمپاؤنڈ مشترکہ طور پر تیار، مینوفیکچر اور فروخت کیے جائیں گے، جو پروٹین کے (خوردبینی) راستوں سے متعلق ہوں گے۔

اس معاہدے کے مطابق، ڈی ایس پی کوبے یونیورسٹی اور کے این سی کو ایک پیشگی ادائیگی کرے گا اور اس کے بعد ہر سنگِ میل پر ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ رائلٹی بھی ادا کرے گا۔

اس کے علاوہ ڈی ایس پی اور کوبے یونیورسٹی نے مشترکہ تحقیق کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد سرطان کش ادویات کی تیاری ہے، جو پروٹین کے خوردبینی راستوں کے تولد و تناسل والے لائسنسی معاہدے کے علاوہ اور اس سے وسیع تر ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.