1000 افراد نے ٹوکیو اسکائی ٹری سے نئے سال کا پہلا طلوعِ آفتاب دیکھا

ٹوکیو: ایک ہزار خوش قسمت افراد نے منگل کی صبح ٹوکیو اسکائی ٹری پر سال کے پہلے طلوعِ آفتاب کا نظارہ کیا۔

ٹوکیو اسکائی ٹری، جو پچھلے مئی میں کھلا تھا، کی 1000 دستیاب ٹکٹوں کی فروخت جب نومبر میں شروع ہوئی تو انہوں نے 27,000 سے زائد درخواست گزاروں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا تھا۔

توبو ٹاور اسکائی ٹری، جو ٹوکیو اسکائی ٹری کو چلاتی ہے، نے کہا کہ 350 اور 450 میٹر کی بلندی پر واقع ٹاور کے دو آبزرویشن ڈیک صبح 5 سے 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ٹکٹوں کی قیمت 5000 ین تھی اور جیتنے والوں کو لاٹری کے ذریعے چنا گیا۔

1000 خوش نصیب افراد نے اس وقت قابلِ دید نظارہ دیکھا جب سورج نے صبح 6:50 پر بادلوں سے سر نکالا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.