ٹوکیو: پورے جاپان میں ڈیپارٹمنٹ اسٹور اور سپر مارکیٹوں نے منگل کو اپنے دروازے کھول کر سودے بازی کے مواقع اور ہزاروں “فوکوبوکورو” (لکی بیگز) پیش کرنا شروع کر دئیے۔
اس سال سوگو اینڈ سیبو کو، تاکاشیمایا اور میتسوکوشی جیسے ڈیپارٹمنٹ اسٹوروں کا نئے سال کے پہلے دن کھلا رہنے کا پہلا موقع ہے۔ روایتی طور پر ان کا پہلا کاروباری دن 2 جنوری رہا ہے۔
ٹوکیو کے ایکےبوکورو میں سیبو ڈیپارٹمنٹ اسٹور نے 150,000 ہزار لگی بیگز تیار کیے اور صبح صبح ان کی تیزی سے فروخت کی اطلاع دی۔ لکی بیگ میں سب سے مہنگی چیز 100,000 مالیت کا کروز تھا۔ سوگو شیبو کے اہلکاروں نے کہا، دوپہر تک کوئی 20,000 لوگ اسٹور میں داخل ہوئے۔