شہنشاہ پرامید کہ ہر کوئی توہوکو آفت کے متاثرین کی مدد کرے گا

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو نے منگل کو قوم پر زور دیا کہ وہ 11 مارچ، 2011 کی آفت کے متاثرین کو نہ بھولیں۔

شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں 79 سالہ شہنشاہ نے کہا: “نئے سال کے طلوعِ آفتاب پر میرا دل ان مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ ہے، وہ جو ان جگہوں پر واپس نہیں لوٹ سکتے جہاں وہ رہا کرتے تھے، چونکہ وہاں تابکاری کی آلودگی ہے اور وہ جنہوں نے سرد کرخت سرما عارضی رہائشگاہوں میں گزارا ہے۔ یہ میری امید ہے کہ نیا سال جاپان کے لوگوں اور دنیا کے لوگوں کے لیے بہتر ہو گا، چاہے تھوڑا ہی سہی۔

شہنشاہ اور شاہی خاندان کے دوسرے اراکین بدھ کو عوام کو شاہی محل میں پانچ درشن دیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.