ایبے 1995 کے سنگِ میل معذرت نامے کو تبدیل کرنے کے خواہاں

ٹوکیو: ایک اخبار نے اس ہفتے اطلاع دی کہ وزیر اعظم شینزو ایبے ایشیا میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران تکلیف کی وجہ بننے پر 1995 میں کیے گئے ایک تاریخی معذرت نامے کو (ابھی تک) غیر واضح “مستقبل پر نظر رکھنے والے بیان” سے بدلنا چاہتے ہیں۔

1995 کے معذرت نامے، جسے اس وقت کے وزیر اعظم تومیک مورایاما نے جاری کیا تھا، سے پیچھے ہٹنے کا کوئی بھی اشارہ پڑوسیوں کو مشتعل کر سکتا ہے، خصوصاً چین اور شمالی و جنوبی کوریا، جنہوں نے جاپان کے وحشیانہ اقتدار کے سال برداشت کیے تھے۔

ایبے کے قدامت پسند سانکےئی اخبار کو دئیے گئے ایک انٹرویو، جو پیر کو شائع ہوا، کے حوالے سے بتایا گیا، “مورایاما کا بیان سوشلسٹ پارٹی کے وزیر اعظم تومیچی مورایاما نے جاری کیا تھا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.