ٹوکیو: منگل کو ایک بڑے رونامے نے اطلاع دی، جاپانی ریگولیٹروں نے پتا لگایا ہے کہ ری ایکٹروں، جو 2011 کے فوکوشیما بحران کے بعد آفلائن کر دئیے گئے تھے، کے ایک بٹا پانچویں حصے سے زیادہ تعداد (تقریباً بیس فیصد سے زیادہ) میں فائر پروفنگ کی صلاحیت ناکافی ہے۔
مانیچی شمبن نے کہا، یہ دریافت ان میں سے کچھ کو دوبارہ چلانے کے عمل کو کئی برس تک ملتوی کر سکتی ہے۔
جاپان کے فوکوشیما والے ری ایکٹروں کے علاوہ 50 ری ایکٹروں میں سے 10 سے زیادہ میں فائر پروفنگ کے حوالے سے مسائل پائے گئے ہیں، یہ بات اخبار نے وزارتِ صنعت اور ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی (این آر اے) کے حوالے سے بتائی۔
اس نے وزارتی ذرائع کے حوالے سے کہا، کچھ ری ایکٹروں میں تاروں کی تبدیلی اور مراکز کو دوبارہ تعمیر و تجدید کے مراحل سے گزارنے سے انہیں ری اسٹارٹ کرنے کے عمل میں کئی برس کی تاخیر ہو سکتی ہے۔
ذرائع نے کہا، اگر تعمیر و تجدید کا عمل مہنگا ثابت ہوتا ہے تو ری ایکٹروں کو بند/ سبکدوش کیا جا سکتا ہے۔