شہنشاہ کی 78,000 نیک تمناؤں کا اظہار ؂کرنے والوں کو مبارکباد

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو نے بدھ کو سالِ نو کے موقع پر اپنا روایتی خطاب کیا، جس میں انہوں نے 2011 کے زلزلے و سونامی کی آفت کے متاثرین کے لیے اپنی غم خواری کا اعادہ کیا۔

شہنشاہ نے ٹوکیو میں شاہی محل کے سامنے جمع 78,000 سے زیادہ نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کو بتایا، “مجھے یہ جان کر حوصلہ ہوا کہ عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے  تناظر میں بہت سے لوگوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا”۔

“میں چاہوں گا کہ ہر کوئی متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں کی مدد کرنا جاری رکھے،” 79 سالہ شہنشاہ نے ایک بالکونی سے کہا جہاں ان کے ہمراہ ملکہ مچیکو، ولی عہد شہزادہ ناروہیتو، ولی عہد شہزادی ماساکو، شہزادہ اکی شینو، شہزادی کیکو اور شہزادہ میکاسا (شہنشاہ کے 97 سالہ کزن) بھی موجود تھے۔

شاہی خاندان نے پانچ بار درشن دئیے،صبح 10:10، 11، 11:50، دوپہر 1:30 اور 2:20 بجے۔

شہنشاہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ 2013 جاپان کے لوگوں اور پوری دنیا میں موجود لوگوں کے لیے خوشحالی اور اچھی صحت لائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.