جاپان پوسٹ نے سالِ نو کے 1.899 ارب تہنیتی کارڈز پہنچائے

ٹوکیو: جاپان پوسٹ نے بدھ کو کہا کہ اس نے منگل کو پورے ملک میں 1.899 ارب “نین گاجو” (سالِ نو کے تہنیتی کارڈ) پہنچائے۔

جاپان پوسٹ نے کہا، یہ تعداد 2011 کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم تھی۔ “نین گاجو” کی بڑی تعداد یکم جنوری کو پہنچائی گئی، جبکہ بقیہ اگلے دو ہفتوں کے دوران پہنچائے جا رہے ہیں۔

اگرچہ آج کل کمپیوٹر ہی پوسٹ کوڈ پڑھتے ہیں اور خطوط کو خودکارانہ ترتیب دے دیتے ہیں، تاہم جاپان پوسٹ نے کارڈ پہنچانے کے لیے عارضی کارکنوں کی بڑی تعداد کو ملازم رکھا۔ انہیں اسکوٹروں پر شہروں میں آتے جاتے، دفاتر اور گھروں میں کارڈز پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.