ایبے کی ایلچی کو جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ہدایت

ٹوکیو: میڈیا اطلاعات کے مطابق، وزیر اعظم شینزو ایبے نے منگل کو سئیول کے لیے اپنی خصوصی ایلچی کو ہدایت دی کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے کام کریں، اور اسے (جنوبی کوریا کو) ٹوکیو کا سب سے اہم ہمسایہ قرار دیا۔

ایبے تجربہ کار قانون ساز اور سابق وزیرِ خزانہ فوکوشیرو نپوکاگا کو نومنتخب صدر پارک گئیون ہئے سے جمعہ کو ملاقات کے لیے سئیول بھیجنے کا ارادہ کر رہے ہیں، تاکہ متنازع جزائر پر گونجدار لڑائی کی وجہ سے تلخ ہونے والے تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

جی جی پریس نے ایبے کی نُوکاگا کو ہدایت کے حوالے سے بتایا، “جنوبی کوریا ان ہمسایہ ممالک میں سب سے اہم جو ہمارے ساتھ جمہوریت اور دوسری روایات کی سانجھ کے حامل ہیں”۔

علاقائی تنازع پچھلے سال جنوبی کوریائی صدر لی میونگ باک کی جانب سے ڈوکڈو جزائر، جنہیں جاپان میں تاکےشیما کہا جاتا ہے، کے اچانک دورے کے بعد دوبارہ بھڑک اٹھا تھا۔

ایبے کی جانب سے خصوصی ایلچی کی طے شدہ روانگی نے تقریباً ایک ساتھ ہی قیادت کی تبدیلی، اور شمالی کوریا کی جانب سے پچھلے ماہ کامیاب راکٹ داغنے کے بعد خطے کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے بعد ازسرِ نو شروعات کی امیدوں میں اضافہ کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.