ٹوکیو: جاپانی الیکٹرونکس دیو سونی نے کہا کہ اس نے جاپان میں پلے اسٹیشن 2 کی پیداوار بند کر دی ہے، جس سے پلے اسٹیشن 4 کے تیاری میں ہونے کی آنلائن افواہوں میں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔
2000 میں اپنے اجرا کے بعد سے پلے اسٹیشن 2 (پی ایس 2)، جس میں ایک بلو رے پلئیر ہے، پوری دنیا میں ڈیڑھ کروڑ یونٹس سے زیادہ کی تعداد میں فروخت ہو چکا ہے، جو اسے اب تک کا مقبول ترین فروخت ہونے والا گیم کنسول بنا دیتے ہیں اور یہ اتنا مقبول تھا کہ پہلے تین برس یہ اپنے متبادلات کے مقابلے میں بھی زیادہ فروخت ہوتا رہا۔
سونی کمپیوٹر انٹرنیٹمنٹ کارپوریشن کی جاپانی ویب سائٹ نے مزید تبصروں کے بغیر کہا، “پی ایس 2 کے ہارڈوئیر کے لیے شپمنٹس “مکمل” ہو چکی ہیں”۔