موچی پر اُچھو لگنے سے 2 ہلاک، 13 ہسپتال میں داخل

ٹوکیو: ٹوکیو فائر ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو کہا کہ منگل اور بدھ کو 15 بوڑھوں کو ‘موچی’ چاولوں کے کیک کھا کر ا ُچھو لگنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ ان میں دو، سوگینامی وارڈ کا 83 سالہ بابا اور شیناگاوا وارڈ کا 68 سالہ بوڑھا، بعد میں انتقال کر گئے۔

پیر کو نیشنل پولیس ایجنسی اور فائر و ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بوڑھے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ نئے سال کی چھٹیوں کے دوران موچی کھاتے ہوئے احتیاط برتیں۔

یہ کیک، جو نئے سال کا روایتی کھانا ہیں، ہر سال بوڑھوں میں اچھو لگنے کے واقعات کا سبب بنتے ہیں۔ حکام نے کہا کہ لوگوں کو موچی کیک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لینا چاہیے اور اسے احتیاط سے کسی دوسرے کی موجودگی میں کھانا چاہیئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.