ایبے اس ماہ کے آخر میں واشنگٹن کا دورہ کرنے کی تیاری میں

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے اس ماہ کے آخر میں امریکی صدر باراک اوباما سے ایک سربراہ ملاقات کے لیے واشنگٹن کا دورہ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

ایبے نے اپنے پہلے سرکاری دورے کے لیے پہلی منزل کے طور پر امریکہ کو چنا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اتحاد کی تعمیر نو کرنا چاہتے ہیں جو ان کے مطابق ڈی پی جے کی قیادت میں قائم پچھلی حکومت کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہو گیا تھا۔

ایبے نے پچھلے ہفتے بطور وزیر اعظم اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا، “جاپان کو جاپان امریکہ اتحاد کو مضبوط کرنا چاہیئے، جو جاپان کی سفارتکاری کا بنیادی پتھر ہے”۔ “یہ خطے میں جاپان کے سفارتی تعلقات کے دوبارہ استحکام کے لیے کلیدی حیثیت کا حامل ہو گا۔”

واشنگٹن میں سربراہ ملاقات، جو اوباما کے باضابطہ افتتاح کے بعد ہونے کی توقع ہے،  کے دوران ایبے اور اوباما متوقع طور پر شمالی کوریا، چین کی بڑھی ہوئی بحری سرگرمی اور دو خار دار معاملات یعنی جاپان کی ٹرانس پیسفک آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں شرکت اور امریکی فضائیہ کے اڈے کی فوتینما سے ہینوکو مجوزہ متنقلی پر بات چیت کریں گے۔

انتخابی مہم کے دوران ایبے نے سابق  وزیر اعظم یوشیکو نودا کو خارجہ پالیسی بری طرح سرانجام دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.