چھٹیوں کے بعد واپسی کے رش سے ریل گاڑیاں، جہاز فُل

ٹوکیو: جمعرات کو نئے سال کی چھٹیوں سے واپسی کا مرحلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا جیسا کہ ہزاروں چھٹیاں منانے والے اپنے گھروں کو واپس آنے کے لیے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ایکسپریس وےز پر ہجوم کیے ہوئے تھے۔

ناریتا کے ہوائی اڈے کے اہلکاروں نے تخمینہ لگایا کہ صرف جمعرات کو ہی 44,000 لوگ واپس لوٹیں گے۔ ہانیدا ہوائی اڈے نے کہا کہ بیشتر مقامی پروازیں 98 فیصد کی گنجائش پر کام کر رہی تھیں۔ سستی ائیر لائنوں نے اطلاع دی کہ قریبی ا یشیائی مقامات سے واپسی کے لیے پروازیں مکمل بھری ہوئی تھیں۔

جے آر کمپنیوں نے کہا کہ کیوشو، اوساکا ااور توہوکو سے ٹوکیو آنے والی شنکانسن ریل گاڑیاں مکمل طور پر بُک شدہ تھیں۔

دریں اثناء، فوجی ٹی وی نے تومئے ایکسپریس وے نزد یاماتو سرنگ، صوبہ کاناگاوا میں جمعرات کو شام 6 بجے 44 کلومیٹر تک ٹریفک کے اژدھام کی اطلاع دی۔

چونکہ بہت سی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو جمعہ کی چھٹی بھی دے دی ہے، اس لیے واپسی کا اگلا رش اتوار کو ہونے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.