کے ڈی ڈی آئی کی سروس اے یو میں تعطل سے 1.75 ملین صارفین متاثر

ٹوکیو: کے ڈی ڈی آئی نے جمعرات کو کہا کہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ آلات کی سروس اے یو کی ڈیٹا کمیونیکیشن کی خدمات بدھ کی رات 12:05 اور 1:53 کے دوران تعطل کا شکار رہیں جس سے پورے ملک میں 18 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔

کے ڈی ڈی آئی نے کہا کہ تعطل نے اس کی ملکیتی ای زی ویب ای میل سروس کو زیادہ متاثر کیا۔ نیک کےئی نے اطلاع دی کہ 1.75 ملین کے قریب صارفین، جو ایل ٹی ای تیز رفتار کمیونیکیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی پانے سے معذور تھے۔ کمپنی نے کہا کہ تعطل کی وجہ ابھی نامعلوم ہے۔

یہ اعلان ان خبروں کے بعد آیا ہے کہ تعطل نے سالِ نو کی رات کو نصف شب سے  سالِ نو کے دن 4:23 بجے صبح تک 1.8 ملین صارفین کو متاثر کیا۔ یکم جنوری کو رات 12:12 اور 2:29 کے درمیان اور دوبارہ صبح 9:30 سے اسی دن شام 8:07 بجے تک صارفین کوئی بھی ایسی سروس استعمال کرنے سے معذور تھے جس کے لیے انہیں اپنی اے یو شناخت درکار تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.