ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی نے بدھ کو کہا کہ ٹوکیو میں 2012 کے دوران ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 193 رہی، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔
این پی اے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا، یہ تعداد 2011 کے مقابلے میں بھی 32 کم تھی۔ سب سے زیادہ اموات کی تعداد 1179 تھی جو 1960 میں ہوئیں۔