گیفو کے دریا سے ملنے والی لاش ممکنہ طور پر قتل کے جرم میں مطلوب آدمی کی ہوسکتی ہے

گیفو: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ صوبہ گیفو کے ناگارا دریا سے ملنے والی آدمی کی لاش کے بارے میں خیال ہے کہ وہ قتل میں مطلوب ایک آدمی کی ہے۔

پولیس نے کہا کہ یہ لاش ایک آدمی نے جمرات کو سہ پہر 3 بجے کے قریب دریائی پاٹ کے خشک حصے میں دریافت کی جو وہاں کوڑا کرکٹ صاف کر رہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ابھی انہوں نے ابھی لاش کو شناخت کرنا ہے، تاہم مرنے والے کے پاس سے ایک کار کی چابیاں ملی ہیں جو 60 سالہ ساتوکو تاکاہاشی اور اس کی 35 سالہ بیٹی ایساتو تاکاہاشی کی ملکیت میں تھی، ان دونوں ماں بیٹیوں کو نومبر میں قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا، اس بات کا مضبوط امکان موجود ہے کہ دریافت شدہ لاش ساتوکو کے 59 سالہ خاوند کاتسویوکی تاکاہاشی کی ہو، جس کے پچھلے ماہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.