شیگا کی گورنر ٹومارو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی

شیگا کی گورنر یوکیکو کادا نے جمعہ کو کہا کہ وہ ایٹمی توانائی مخالف نیپون میرائی نو تو (ٹومارو پارٹی آف جاپان) کی 16 دسمبر کے انتخابات میں ناکامی کے بعد اس کی قیادت چھوڑ رہی ہیں۔

پچھلے ہفتے سابق پارٹی ممبر اچیرو اوزاوا کے ساتھ اختلاف کی خبریں آنے کے بعد کادا کے اعلان کی توقع تھی۔

کادا کو شیگا کی صوبائی اسمبلی نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ قومی سیاست میں ہاتھ پاؤں گیلے کرنے کے لیے بطور گورنر اپنے فرائض سے غفلت برت رہی ہیں۔ کادا نے جمعہ کو پریس کانفرنس کو بتایا کہ وہ اپنی توانائیاں بطور گورنر اپنے کام کے لیے وقف کریں گی۔

نومبر کے آخر میں کادا کی جانب سے قائم ہونے ولی ٹومارو پارٹی، نے اوزاوا کی پیپلز لائف فرسٹ پارٹی کو اپنے اندر ضم کر لیا، اور انہوں نے ایٹمی توانائی مخالف ایجنڈے پر انتخاب لڑا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.