ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی (این پی اے) نے جمعہ کو کہا کہ پورے ملک میں ٹریفک حادثات کے دوران اموات کی تعداد 4411 رہی، جو مسلسل 12 ویں سال ہونے والی کمی ہے۔ این پی اے نے کہا، یہ 1951 کے بعد پہلا موقع بھی ہے کہ اموات کی تعداد 4500 سے کم ہوئی ہے۔
این پی اے نے شراب پی کر گاڑی چلانے (جو 252 حادثات کی وجہ بنا) کے خلاف کریک ڈاؤن اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی آگاہی بڑھانے کی مہم کو اس کی وجہ قرار دیا۔
این پی اے نے مزید کہا کہ 2664 اموات، یا 51.3 فیصد 65 سال یا زیادہ عمر کے افراد کی تھیں۔
صوبہ آئچی میں 235 کے ساتھ سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد ہوکائیدو اور سائیتاما 200 اموات فی صوبہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، اور ٹوکیو میٹروپولیٹن ایریا میں 183 جبکہ اوساکا میں 182 اموات ہوئیں۔ صوبہ توتّوری میں سب سے کم اموات ہوئیں، یعنی 30۔