ٹوکیو کے ہوٹل میں نورو وائرس کی وبا کی اطلاع

ٹوکیو: ٹوکیو پرنس ہوٹل، میناتو وارڈ کے ایک ریستوران کو طبی اہلکاروں نے جمعہ تا اتوار بند رکھنے کا حکم دیا ہے جب زہر خورانی کی وجہ سے نورو وائرس کی وبا پھوٹ پڑی۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، 12 اور 13 دسمبر کو ہوٹل میں رہنے والے ایک سیاحتی گروہ کے 76 اراکین پورٹو بوفے ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئے۔ سیاحوں کو الٹیاں اور دست لگ گئے۔

دریں اثناء، ٹوکیو حکومت کے طبی اہلکاروں نے کہا کہ دسمبر میں ریستورانوں میں زہر خورانی کے 12 کیس رونما ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.