ٹوکیو: اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے نئے لیڈر بانری کائیدا نے ہفتے کو کہا کہ وہ گرما میں آنے والے ایوانِ بالا کے انتخابات کے لیے چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے لیے راضی ہیں۔
کائیدا –جنہوں نے سابق وزیر اعظم یوشیکو نودا کی جگہ پارٹی کی قیادت سنبالی ہے– نے کہا کہ وہ ملتے جلتے خیالات والی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے راضی ہیں تاکہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اس کی اتحادی نیو کومیتو پارٹی کو انتخابات میں بڑی فتح سے روکا جا سکے۔
کائیدا نے کہا کہ بیشتر اپوزیشن جماعتیں بکھری ہوئی ہیں چونکہ وہ بڑے معاملات پر سمجھوتے کے لیے راضی نہیں۔