تسوکیجی فش مارکیٹ کی منتقلی ایک سال کے لیے موخر

ٹوکیو: ٹوکیو میں مشہور تسوکیجی فش مارکیٹ کی طے شدہ منتقلی کو ایک سال کے لیے موخر کر کے 2014 سے 2015 کر دیا گیا ہے۔

سانکےئی شمبن نے ہفتے کو اطلاع دی، ٹوکیو کے گورنر ناؤکی اینوسے نے کہا کہ یہ منتقلی ایک سال کے لیے موخر کی جا رہی ہے چونکہ نئی سائٹ واقع تویوسو، کوتو وارڈ میں زمین غیرمتوقع طور پر انتہائی آلودہ ہے۔

2008 میں مجوزہ نئی سائٹ کے اردگرد مٹی میں بینزین کی مقدار پائی گئی تھی جو جاپان کے ماحولیاتی قوانین کی حد سے 43,000 گنا زیادہ تھی۔ اینوسے نے کہا، میٹروپولیٹن حکومت اب تک آلودہ مٹی کو ہٹانے کی کوششوں پر 58.6 ارب ین صرف کر چکی ہے، تاہم جیسے جیسے انہوں نے کھدائی کی تو مزید آلودگی دریافت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر آلودہ مٹی کو اوپر لانے کے لیے کھدائی کا کام مزید گہرائی تک کرنا ہو گا۔ اس کے نتیجے میں نئی مارکیٹ کی تعمیر مالی سال 2015 تک موخر ہونے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.