ٹوکیو: جاپانی میڈیا نے ہفتے کو اطلاع دی، جاپان کی حکومت اغلباً اپنا دفاعی بجٹ 11 برس میں پہلی بار بڑھا دے گی، جیسا کہ نو منتخب وزیر اعظم شینزو ایبے چین کے ساتھ علاقائی تنازع کا سخت جواب دینے کا وعدہ کر رہے ہیں۔
اخبار مانیچی شمبن نے اطلاع دی، حکومت اپریل سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں دفاعی اخراجات کو 2 فیصد کے اضافے سے 4.7 ٹریلین ین سے زیادہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اخبار نے اپنی معلومات کے کسی ذرائع کی نشاندہی نہیں کی۔
آساہی اخبار نے بھی ذرائع کا حوالہ دئیے بغیر ہفتے کو اطلاع دی، اضافی اخراجات کو گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس میں ملازموں کی تعداد بڑھانے اور بری، فضائی اور بحری افواج کے لیے ساز و سامان میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
وزارتِ دفاع نے کئی بار ایف 15 جیٹ طیارے چینی بحری نگرانی کے جہازوں کے پیچھے اڑائے ہیں جو تائیوان کے قریب واقع متنازع جزائر تک پہنچتے رہتے ہیں۔