ٹوکیو: اتوار کی ایک اطلاع کے مطابق، بیوریج بنانیوالی بڑی جاپانی کمپنی کِرِن نے اپنے ٹوکیو ہیڈکوارٹرز کو فروخٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنے قرضے کم کر سکے چونکہ وہ اپنی بین الاقوامی پہنچ میں اضافہ کرنے کے لیے تیزی سے غیر ملکی فرمیں خرید رہی ہے۔
یومیوری شمبن اخبار نے کہا، کِرِن ہولڈنگز اور اس کی ذیلی کمپنی کِرِن بریوری کمپنی ٹوکیو میں اپنے ہیڈ کوارٹرز کی عمارتیں بیچ دیں گے تاکہ اندازاً 15 ارب سے 30 ارب ین کے درمیان رقم حاصل کر سکیں۔
اخبار نے کہا، یہ گروپ ٹوکیو میں اپنے عالمی ہیڈکوارٹر کے طور پر مختلف عمارتیں کرائے پر حاصل کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق، کمپنی یہ روپیہ قرضہ اتارنے کے لیے استعمال کرے گی جو بیرونِ ملک خریداریوں کے ایک سلسلے کی وجہ سے بڑھ چکا ہے۔
حالیہ برسوں میں اس گروپ نے کئی دوسرے شراب سازوں کے علاوہ، آسٹریلیا کے کشید کار (بریوئر) لائن، برازیلی کشید کار ساچِن چاریول اور فلپائنی بریوئر ان میگوئل کو خریدا ہے۔
بہت سی جاپانی بیوریج فرمیں مقامی مارکیٹ، جہاں کم ہوتی آبادی اور نوجوانوں کی کم تعداد کے الکوحل پینے کی طرف مائل ہے، کے اقتصادی مندی سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنی بیرونی پہنچ میں اضافہ کرنے کی متلاشی رہی ہیں۔