ٹوکیو: اتوار کو نئے سال کی چھٹیوں سے واپسی کا مرحلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا جیسا کہ ہزاروں چھٹیاں منانے والے اپنے گھروں کو واپس آنے کے لیے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ایکسپریس وےز پر ہجوم کیے ہوئے تھے۔
اے این اے اور جے اے ایل نے اپنی مقامی اور بین الاقوامی پروازوں پر 90 فیصد کا لوڈ بتایا، جبکہ سستی ائیر لائنوں نے اطلاع دی کہ قریبی ا یشیائی مقامات سے واپسی کے لیے پروازیں مکمل بھری ہوئی تھیں۔
ٹریول ایجنسیوں نے کہا کہ یورپ کے ٹرپ اس سال خصوصاً مقبول تھے چونکہ بہت سے لوگوں کے پاس 9 دن کی لمبی چھٹی تھی۔ ٹور آپریٹرز کے مطابق، 29 دسمبر سے 6 جنوری کے درمیان کوئی 6,57,000 لوگوں نے باہر کا سفر کیا۔
ناریتا کے ہوائی اڈے نے اندازہ لگایا کہ صرف اتوار کو ہی 48,000 لوگ واپس پہنچیں گے۔
جے آر کمپنیوں نے کہا کہ اتوار کی سہ پہر کیوشو، اوساکا ااور توہوکو سے ٹوکیو آنے والی شنکانسن ریل گاڑیاں 100 سے 140 فیصد کی گنجائش پر چل رہی تھیں۔
دریں اثناء جاپان روڈ ٹریفک انفارمیشن سنٹر نے کہا کہ صوبہ کاناگاوا میں تومئے ایکسپریس وے کے نزدیک یاماموتو سرنگ میں اتوار کو رات گئے تک ٹریفک کا رش رہنے کی توقع ہے۔