ایباراکی کے اسٹور میں متحرک زینہ اچانک رکنے کی وجہ سے 12 زخمی

ایباراکی: اتوار کو ہیٹاچی، صوبہ ایباراکی کی ایک سپر مارکیٹ میں 12 لوگ، بشمول تین بچے، اس وقت زخمی ہو گئے جب متحرک زینہ، جس پر وہ کھڑے تھے، اچانک رک گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقع سہ پہر 4 بجے کے قریب ایتو یوکادو کے ایک اسٹور پر پیش آیا۔ پہلی منزل سے دوسری منزل پر جانے والا متحرک زینہ اچانک رک گیا، جس سے 12 خریداروں کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے کو لڑھک گئے۔ پولیس نے کہا کہ تمام 12 افراد کو بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم و خراشیں آئیں۔

اسٹور کے ایک ترجمان نے کہا کہ متحرک زینوں کا آخری بار معائنہ 6 دسمبر کو کیا گیا تھا اور کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا تھا۔ بدعملی کی وجہ کا تعین ابھی تک نہیں کیا جا سکا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.