حکومت بینک آف جاپان سے پالیسی میں مطابقت پذیری پر اصرار نہیں کرے گی، آسو

ٹوکیو: وزیر خزانہ تارو آسو نے اتوار کو معیشت کو بحال کرنے کے لیے بڑے زری اور مالیاتی محرک کی ضرورت پر زور دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت نئے افراطِ زر کے ہدف کے لیے تحریری پالیسی مطابقت پذیری کے اجرا کے لیے مرکزی بینک سے اصرار نہیں کرے گی۔

نئے وزیر اعظم شینزو ایبے نے بینک آف جاپان سے کہا ہے کہ وہ تفریطِ زر کو مار بھگانے کے لیے اپنے عزم کے اظہار کے طور پر 2 فیصد کے افراطِ زر کے ہدف کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ اشتراک کرے، جو بینک کے موجودہ ہدف سے دوگنا ہے۔ زیرِ دباؤ بینک آف جاپان 21 اور 22 جنوری کو اپنے اگلے جائزے میں زیادہ افراطِ زر کا ہدف مقرر کرنے پر مباحثہ کرے گا۔

آسو نے کہا کہ کابینہ کے وزراء اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کی کونسل –ایک اعلی سطح کا حکومتی پینل جو اس ہفتے سے شروع ہو گا اور طویل مدتی مالیاتی اور اقتصادی پالیسیوں کی خاکہ سازی کے لیے مہینے میں کم از کم ایک بار ملا کرے گا– میں بینک آف جاپان کے گورنر ماسّاکی شیراکاوا کے ساتھ باقاعدگی سے زری پالیسی پر بات چیت کرنے کے قابل ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.