بلی کے پٹے سے منسلک میموری کارڈ سے گمنام ہیکر کا سراغ دریافت

ٹوکیو: پیر کی اطلاعات کے مطابق، جاپان کی پولیس، جسے کئی ماہ سے ایک گمنام ہیکر نے تگنی کا ناچ نچایا ہوا تھا، نے ای میلوں کے ایک سیٹ پر مشتمل معمے کو حل کرنے کے بعد ایک بلی کے پٹے سے منسلک ڈیجیٹل میموری کارڈ دریافت کیا ہے۔

یہ دریافت اس وقت عمل میں آئی جب اخبارات اور نشر کاروں کو پیغامات بھیجے گئے، جن میں ارسال کنندہ نے ایک کمپیوٹر وائرس کی تفصیلات کا دعوی کیا تھا جو کہ ٹوکیو کے نزدیک ایک جزیرے میں رہنے والی بلی کے ساتھ بندھا ہوا تھا۔

یہ ترقی اس عجیب و غریب تفتیش کی تازہ ترین پیش رفت ہے جس کے دوران قبل ازیں پورے ملک میں کمپیوٹروں سے کئی مقامات — بشمول ایک اسکول اور ایک کنڈرگارٹن جہاں شہنشاہ اکی ہیتو کے پوتے پوتیاں پڑھتے ہیں– کو دھمکی آمیز پیغامات ارسال کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل پولیس ایجنسی (این پی اے) کو اس وقت شرمندگی اٹھانا پڑی تھی جب یہ بات سامنے آئی کہ افسروں نے ایسے چار افراد سے “اعترافی بیان” اگلوا لیے جن کا ان ای میلوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

پولیس نے ایک مشتبہ کو کئی ہفتوں تک حراست میں رکھا جس کے بعد ایک نشر کار اور وکیل کو ایک اور گمنام پیغام موصول ہوا جس میں موجود معلومات کی بناء پر تفتیش کاروں نے نتیجہ اخذ کیا کہ ایسی تفصیلات صرف اصلی مجرم کو ہی پتا ہو سکتی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.