اے این اے نے بریک میں نقص کی وجہ سے ڈریم لائنر کی پرواز منسوخ کر دی

ٹوکیو: آل نیپون ائیر لائنز نے کہا کہ اس نے بدھ کو بوئنگ ڈریم لائنر کی ایک پرواز منسوخ کر دی چونکہ اس کے بریک میں مسئلہ تھا، جو اگلی نسل کے مسافر بردار طیارے میں تین دن میں سامنے آنے والا تیسرا نقص ہے۔

مغربی جاپان میں ایک ترجمان یاماگوچی اُبے نے کہا، اے این اے  698، ایک مقامی پرواز جو ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے تک آتی ہے، کو اس لیے منسوخ کر دیا گیا چونکہ اس کے پچھلے بائیں انڈر کیرج کے نزدیک موجود بریک کے حصوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت تھی۔

پیر کو جاپان ائیر لائنز کے تحت چلنے والے 787 ڈریم لائنر نے ٹوکیو سے آنے والی ایک پرواز کے بوسٹن اترنے کے دوران آگ پکڑ لی تھی۔ منگل کو اسی ائیر لائن نے ایک پرواز اس وقت منسوخ کر دی جب 40 گیلن ایندھن رن وے پر بہہ گیا۔

ڈاؤ جونز نیوز وائر نے اطلاع دی تھی کہ حال ہی میں برقی مسائل کی وجہ سے یونائیٹڈ کانٹی نینٹل ڈریم لائنر کی ایک پرواز کو نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.