ایبے جمعہ کو اوساکا کے مئیر ہاشیموتو سے ملیں گے

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے جمعہ کو اوساکا میں اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو اور اوساکا کے گورنر اچیرو ماتسوئی سے ملنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ ہاشیموتو نیپون اِشِن نو کائی (جاپان ریسٹوریشن پارٹی) کے بانی ہیں، جس نے 16 دسمبر ایوانِ زیریں کے انتخاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ماتسوئی اس کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے بدھ کو رپورٹروں کو بتایا کہ ایبے مالی سال 2012 کے لیے ضمنی بجٹ کی قانون سازی کے سلسلے میں ہاشیموتو کی حمایت چاہ رہے ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران ہاشیموتو اور ایبے دونوں نے کہا تھا کہ ساتھ مل کر کام کرنا مشکل ہو گا چونکہ کلیدی پالیسی معاملات پر ان میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ایل ڈی پی کی جانب سے 26 دسمبر کو اقتدار سنبھالنے کے بعد ہاشیموتو نے کہا تھا کہ جاپان ریسٹوریشن پارٹی چھوٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر غور کرنے کے لیے راضی ہے تاکہ ایل ڈی پی او راس کی اتحادی، نیو کومیتو کو اگلے گرما کے انتخابات میں ایوانِ بالا کا کنٹرول حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.