کابینہ نے 20 ٹریلین ین کا محرکاتی بجٹ منظور کر لیا

ٹوکیو: جاپانی کابینہ نے جمعہ کو 20 ٹریلین ین سے زیادہ کا تازہ محرکاتی پیکج منظور کیا ہے، جس کا مقصد معیشت کو مندی سے نکالنا اور 6,00,000 نئی ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے ایک نیوز کانفرنس میں اس فیصلے کا اعلان کیا جہاں انہوں نے کہا کہ نئے اقدامات کا مقصد جاپان کی حقیقی اقتصادی نمو میں 2 فیصد کا اضافہ کرنا ہے۔

ایبے نے مرکزی بینک پر زور دیا کہ وہ قرضے دینے کی حوصلہ افزائی کرنے اور اقتصادی افسردگی، جس نے جاپان کو دو عشروں سے لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کے توڑ کے لیے افراطِ زر کے ایک واضح ہدف کے حصول کے لیے مزید جارحانہ انداز میں حرکت کرے۔

یہ محرکاتی پیکج، جو 31 مارچ کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے بقیہ کے لیے ضمنی بجٹ کی بنیاد فراہم کرے گا، کے لیے ایل ڈی پی کی اتحادی نیو کومیتو کے ساتھ ٹیکس اصلاحات اور دوسرے معاملات پر بحث و تکرار کرنا پڑی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.